Saturday, December 28, 2013

جوان بیٹی کی شادی کا روگ


جوان بیٹی کی شادی کا روگ

لڑکی کی عمر بیس سال سے بڑھ جاتی ہے تو سارے گھر والوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے
ماں کو مرگی کے دورے پڑنے لگتے ہیں
ہر وقت اللہ سے دعاییں مانگتی ہے کہ “ یا خدا ، ہمارا بوجھ ہلکا کردیں۔ اس سے پہلے کہ میں اپکو پیاری ہوجاوں، میری بیٹی کسی کو پیاری ہوجاے۔
باپ کا تو مت ہی پوچیں۔
باپ تو گھر کے باہر ایسے سر جھکا کے چلتا ہے جیسے ابھی ابھی چوری کرتے پکڑا گیا ہو۔ زمانے بھر کی مظلومیت منہ سے ٹپکنی لگتی ہے۔ دیکھ کر طالبان کا بھی دل پگھل سکتا ہے

چھوٹی بہنیں جاے نماز پر بیٹھ جاتی ہے کہ   ” یا اللہ  بڑی باجی انکے راستے سے ہٹ جاے تو انکی باری ائے”۔  بھاییوں کو بھی دوستوں کے سامنے شرمندہ ہوکر پھرنا پڑتا ہے
لیکن اس سارے قصے میں خاندان اور محلے والوں کی عید ہوجاتی ہے۔ اتی جاتی عورتیں گھر کے اندر منہ کرکے بظاہر بڑی ہمدردی سے پوچھتی ہے
 ہاے ہاے ، ابھی تک بچاری کی شادی نہیں ہوئ۔ بڑی مشکل گھڑی اگئ ہے اس گھر پر تو۔۔"
توبہ توبہ اللہ خیر"۔۔

Wednesday, December 25, 2013

پشتون کو کوئ مسلہ نہیں۔۔۔

پشتون کو کوئ مسلہ نہیں۔۔۔
پشتون نجانے کب کے مر کھپ چکیں ہے۔ یہ جو گلیوں چوباروں میں پھرتے ہیں یہ تو زندہ لاشیں ہے۔ انکی زندگی کا مقصد پیٹ بھر کے اچھی نیند سو جانا ہے۔ انکو فرق نہیں پڑتا جب انکے اپنے ہی گھر میں غیر لوگ اکے ڈھیرا جماتے ہیں۔ انکو تب بھی کوئ مسلہ نہیں ہوتا جب وہی لوگ انکے خاندان والوں کو مارتیں ہے۔ انکی زمینیں جائدادیں سب تباہ  کرکے لے جاتیں ہے۔ انکو شاید اب کسی چیز سے کوئ مسلہ نہیں۔

Tuesday, December 24, 2013

اک پاکستانئ کے جناح کے لئے احساسات۔۔

ہم قائداعظم ْؐؐکے بہت احسانمند ہے۔ انہوں نے اس وقت ہمارے لئے ہمارا پیارا ملک پاکستان بنایا، جب ہمارے پاس رہنے کو  کچھ بھی نہیں تھا۔ پتا نہیں ہم کدھر رہ رہیں تھے۔ قائداعظم علی جناح کے احسانات بہت زیادہ ہے
قائداعظم ۲۵ دسمبر کو دنیا کا نقشہ بدلنے پیدا ہوے۔ وہ پہلے کانگرس میں تھے لیکن  پھر انکو پتا چل گیا کہ کانگرس ہندووں کی جماعت ہے۔ جنہوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی تھی۔ گاندھی اور انکے غدار دوستؐوں نے محمد بن   قاسم سے بیوفائ کرتے ہوے ہندوستان کے مسلامانوں کا جینا حرام کردیا تھا
لیکن پھر لندن میں مقیم علامہ اقبال نے جنکو انگریزوں نے سر کا خطاب دیا تھا ، ایک رنگین سبز و سفید خواب دیکھا۔ اس خواب میں دراصل انہوں نے پاکستان کو دیکھا لیکن وہ خود نہ بتاسکے کہ انہوں نے کیا دیکھا۔ انکی موت سے کچھ ۳۰ سال بعد پاکستانیوں کو پتا چل گیا کہ اقبال نے دراصل پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ سنا ہے وہ خواب میں ڈر بھی گئے تھے۔ لیکن قائداعظم نے دن 
رات محنت کرکے اپنا وزن گھٹا کے انکے خواب کو عملی جامہ پہنایا

 قائداعظم کو معلوم تھا کہ مسلمان ہندووں کے ساتھ نہیں رہ سکتیں۔ اور تو اور مسلمانوں کو اب تک بندے ماترم گانا پڑتا۔
اللہ نے ہمیں پاکستان سے نوازا۔ ہم پر احسان کیا ورنہ اج ہمارا کیا حال ہوتا
ہمارے پاس سفر کرنے کو پاسپورٹ نہ ہوتا
ہمارے پاس نادرا کا شانختی کارڈ نہ ہوتا۔ یعنی ہماری اپنی شناخت نہ ہوتی
خدانخواستہ میری شادی سکھ سے ہوئ ہوتی اور اج میرے بیٹے کا نام جسونت سنگھ ہوتا


Sunday, December 22, 2013

پاکستانیوں کے احتجاج کے طریقے


ٹائر جلاو
بسیں جلاو
گھر جلاو
سڑکیں بند کرو
لوگوں کے سر پھاڑو
بس اپنا کچھ نقصان نہ ہو
اوروں کا کچھ بھی نہ بچے

Monday, December 9, 2013

My Conversation with a Common Pakistani.




Who created Pakistan?
Mohammad Ali Jinnah and Alama Iqbal.

Why ?
Hindus and Muslims are like fire and water- Hindues  kill innocent Muslims 

Who is Fatima Jinnah.
Mader-e-Millat (Mother of the Nation).

How-?
She was the first Pakistani woman.

Oh ok, What did she scarify for Pakistan.
Everything ..

Who are these Taliban.
They are CIA-RAW-MOSSAD  agents.

And About ISI involvement.
You must be working for  America – why you ask  such questions, you ghaddar-

Oh, I am sorry- who else is the enemy of Pakistan.
A lot of Pakistanis as well, eg, Zardari – Altaf Hussain- Asfandyar Wali Khan and all Balochs-

Who is friend of Pakistan
Thank God we have hope for Naya Pakistan now- 

What is Naya Pakistan
Where there would be No drones, eventually No Taliban.

But Taliban were there before even 90s.
Do you get paid or anything? You talk like US agent.

Listen I am a Pakistani too
How can Pakistani question anything about drones?

Because many TTP leaders were killed in drones attacks
Excuzzzzmee, drones are killing innocent people- watch Jamaima documentary – read something

Read what?
Read Ansar Abbasi , Haroon Rashid columns in Jang.

ok, I will, tell me what next after drones are stopped,  
we don’t need foreign aid, Alhamdulliah we are the best.
 
“The best” ?  In what?
In cricket –

No… India has better team.
See, I know you are an agent- shut up and don’t f*** waste my time. You ignorant disloyal Pakistani – you are a shame for this country – Oh god,  you are an agent,, how much do u get paid –God, screw you.