ہم قائداعظم ْؐؐکے بہت احسانمند ہے۔ انہوں نے اس وقت ہمارے لئے ہمارا پیارا ملک پاکستان بنایا، جب ہمارے پاس رہنے کو کچھ بھی نہیں تھا۔ پتا نہیں ہم کدھر رہ رہیں تھے۔ قائداعظم علی جناح کے احسانات بہت زیادہ ہے
قائداعظم ۲۵ دسمبر کو دنیا کا نقشہ بدلنے پیدا ہوے۔ وہ پہلے کانگرس میں تھے لیکن پھر انکو پتا چل گیا کہ کانگرس ہندووں کی جماعت ہے۔ جنہوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی تھی۔ گاندھی اور انکے غدار دوستؐوں نے محمد بن قاسم سے بیوفائ کرتے ہوے ہندوستان کے مسلامانوں کا جینا حرام کردیا تھا
لیکن پھر لندن میں مقیم علامہ اقبال نے جنکو انگریزوں نے سر کا خطاب دیا تھا ، ایک رنگین سبز و سفید خواب دیکھا۔ اس خواب میں دراصل انہوں نے پاکستان کو دیکھا لیکن وہ خود نہ بتاسکے کہ انہوں نے کیا دیکھا۔ انکی موت سے کچھ ۳۰ سال بعد پاکستانیوں کو پتا چل گیا کہ اقبال نے دراصل پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ سنا ہے وہ خواب میں ڈر بھی گئے تھے۔ لیکن قائداعظم نے دن
رات محنت کرکے اپنا وزن گھٹا کے انکے خواب کو عملی جامہ پہنایا
قائداعظم کو معلوم تھا کہ مسلمان ہندووں کے ساتھ نہیں رہ سکتیں۔ اور تو اور مسلمانوں کو اب تک بندے ماترم گانا پڑتا۔
اللہ نے ہمیں پاکستان سے نوازا۔ ہم پر احسان کیا ورنہ اج ہمارا کیا حال ہوتا
ہمارے پاس سفر کرنے کو پاسپورٹ نہ ہوتا
ہمارے پاس نادرا کا شانختی کارڈ نہ ہوتا۔ یعنی ہماری اپنی شناخت نہ ہوتی
خدانخواستہ میری شادی سکھ سے ہوئ ہوتی اور اج میرے بیٹے کا نام جسونت سنگھ ہوتا
No comments:
Post a Comment